خود غرض سیاستدانوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: اصغر خان

کراچی (نامہ نگار) سرکردہ سیاستدان ریٹائرڈ ائر مارشل اصغر خان نے کہا ہے کہ خودغرض اور مفاد پرست سیاستدانوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ان سیاستدانوں نے اپنے مفادات کے لئے جذباتی عوام کو بے دردی سے استعمال کیا ہے۔ وہ جناح سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں ان کو سوسائٹی کی طرف سے جناح ایوارڈ دیا گیا۔ اصغر خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ قائداعظم کی وفات کے بعد پاکستان کا کیا حشر کر دیا گیا۔ کرپٹ لیڈرشپ اور نیوکلیئر اسلحہ رکھنے پر فخر نے ملک کے لئے خطرہ پیدا کر دیا ہے۔