عمران کو وزیراعظم بننے کا شوق ہے کیا ان کو پہلے وزارت عظمی چلانے کا تجربہ ہے?:مولابخش چانڈیو
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ مسلسل شکستوں نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے.عمران قومی مسائل پر بولنے کے بجائے ذاتی حملے کر رہا تھا۔حاکم علی زرداری پر بولنے والا بتائے کہ ان کے والدکو کس جرم کے تحت نوکری سے نکالا گیا تھا؟ اپنے بیان میں عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسلسل شکستوں نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے۔آج ایک چڑا ہوا شخص تقریر کر رہا تھا.عمران قومی مسائل پر بولنے کے بجائے ذاتی حملے کر رہا تھا۔حاکم علی زرداری پر بولنے والا بتائے کہ ان کے والدکو کس جرم کے تحت نوکری سے نکالا گیا تھا؟۔سندھ میں کسی بھی سیاسی ورکر کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوئی۔انھوں نے کہا کہ عمران کو سندھ کی صورتحال کے بارے میں پتا ہی نہیں ہے۔عمران کو وزیراعظم بننے کا شوق ہے کیا ان کو پہلے وزارت عظمی چلانے کا تجربہ ہے؟۔