مسلم لیگ کی اینٹیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں , چند ہفتوں میں شاہد خاقان ,شہباز شریف ,سعد رفیق سمیت اور بہت سے لوگ ن لیگ چھوڑ جائیں گے: شیخ رشید احمد
لال حویلی کے باہر ختم نبوت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اینٹیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں، چند ہفتوں میں شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف اور سعد رفیق سمیت بہت سے لوگ ن لیگ چھوڑ جائیں گے.
موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف چور اور خائن ہے، میں ان لوگوں کی جڑوں میں بیٹھ جاؤں گا ، ختم نبوت پر جان دے دیں گے جو اللہ اور رسول کے خلاف بات کرے گا اس کا جینا مشکل کر دیں گے.
شیخ رشید نے ایک بار پھر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چیلنج کیا اور کہا کہ اگر وہ ایل این جی معاہدے پر کرپشن ثابت نہ کر سکے تو سیاست چھوڑ دیں گے ، نواز شریف کے ساتھ سپریم کورٹ نے ابھی بھی رعایت کی ہے, اقامہ پر نا اہلی ٹریلر ہے فلم حدیبیہ پیپر ملز کے معاملے پر چلے گی.