الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان سمیت پانچ ارکان کی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد رکنیت بحال کردی ہے۔ان میں مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف ،رکن قومی اسمبلی مولانا گوہر شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم، محمدشیراز اور اعزاز الملک افکاری شامل ہیں۔ان ارکان کی رکنیت مقررہ مدت میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کی وجہ سے معطل کردی گئی تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024