چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ دو ہفتے سے ریاست بے بس ہے، حکومت کے کان پہ جوں تک نہیں رینگ رہی،تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ جو لوگ مختلف شکلوں میں پاکستان پر حاوی ہونے کی کوشش کررہے ہیں انہیں روکنا ہے۔ میں جو دیکھ رہا ہوں وہ کچھ اچھا نہیں ہے۔ گزشتہ 14 دن سے ریاست بے بس نظر آرہی ہے اور حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ تمام ادارے آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان تمام لوگوں کو ریاست کا حصہ نہیں سمجھا گیا جنہوں نے ترقی کی راہ میں قربانیاں دیں۔ قومیں تب ہی بنتی ہیں جب اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل لایاجارہاہے اس بل میں مزیدبہتری لانے کےلئے ذیلی کمیٹی کوبھیجاگیاہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024