مخدوم امین فہیم کی دوسری برسی آج منائی جائیگی، بلاول بھٹو و دیگر شرکت کرینگے
مٹیاری(نامہ نگار) سروری جماعت کے روحانی پیشوا اور مخدوم سرور نوح کے 18 ویں گدی نشین اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم کی دوسری برسی 20 نومبر بروز پیر ہالا میں منائی جائیگی اور اس سلسلے میںقرآن خوانی اور مزار پر چادر بھی چڑھائی جائیگی جبکہ برسی کے حوالے سے ایک تقریب بھی منعقد کی جائیگی جس میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپوراور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر بھی شرکت کریں گے- اس موقع پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو ہالا میں مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہاسٹل ہالا کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ تقریب میں مخدوم امین فہیم کی سماجی اور سیاسی خدمات پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جائیگی۔ مخدوم امین فہیم پی پی پی پارلیمنٹرین کے صدر بھی تھے مخدوم امین فہیم 4 اگست 1939 کو ہالا میں پیدا ہوئے مخدوم امین فہیم 1977 سے 2015 تک پارلیمنٹ کا حصہ رہے۔
امین فہیم برسی