کراچی کے علاقے پاکستان چوک میں مسجد کے قریب دھماکے میں2 افراد جاں بحق 10 زخمی

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
کراچی  کے علاقے پاکستان چوک میں مسجد کے قریب  دھماکے میں2 افراد جاں بحق  10 زخمی

عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد نمازی باہر آرہے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوگیاجس سے کئی نمازی زخمی ہوگئے جبکہ اردگرد دھواں پھیل گیا، گیٹ کے قریب کھڑی موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں ۔ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کو برہانی اورسول ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں چارزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ڈی آئی جی خالد شیخ کا کہنا ہے کہ دھماکہ کرنے کے لیے ٹائم ڈیوائس کا استعمال کیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہاہے کہ دھماکے میں دو  کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیااوراِس میں نٹ بولٹ اور چھرے بھی استعمال کیے گئے ہیں ۔سیکیورٹی حکام نے دھماکے کی جگہ کوسیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں-