کراچی آپریشن تمام جماعتوں کی رضامندی سے شروع کیا: نوازشریف

کراچی آپریشن تمام جماعتوں کی رضامندی سے شروع کیا: نوازشریف

سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال، پارٹی امور سمیت دیگر معاملات پرتبالہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ  نے وزیراعظم کواپنے حلقوں کےمسائل کےبارےمیں آگاہ کیاملاقات میں وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی کوشش کررہےہیں،کراچی آپریشن  کےبارےمیں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ  کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کی رضامندی سے آپریشن شروع کیا ملک کو صحیح معنوں میں امن کا گہوارہ  بنائیں گے۔