وہاب ریاض اور مچل سٹارک کے درمیان میں تلخ جملوں کا تبادلہ، امپائر کا وہاب ریاض کو چپ رہنے کا مشورہ

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
وہاب ریاض اور مچل سٹارک کے درمیان میں تلخ جملوں کا تبادلہ، امپائر کا وہاب ریاض کو چپ رہنے کا مشورہ

شاہد آفریدی کے آؤٹ ہونے کے بعد وہاب ریاض کریز پر آئے ، مچل سٹارک کی تباہ کن باؤلنگ پہلے تو وہاب ریاض کی سمجھ سے باہر نظر آئی -
سٹارک نے وہاب ریاض کو ایک ہی جگہ  پانچ گیندیں پھینکیں جو وکٹ کے قریب سے ہوتی ہوئیں وکٹ کیپر کے پاس چلی گئیں،اسی دوران سٹارک نے وہاب ریاض پر جملہ کسا، جس پر وہاب ریاض  مشتعل ہو گئے۔
امپائر نے وہاب ریاض کو ہی چپ رہنے کا مشورہ دیا،اس سے اگلی ہی گیند پر جب وہاب ریاض نے گیند بلے کو ٹچ کر کے ایک سکور لی تو سٹارک نے ہنس کر طنزیہ انداز میں تالیاں بھی بجائیں۔
لیکن  بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی  سٹاک کے ہاتھوں بار بار بچنے والے وہاب ریاض انہیں ہی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے-