منی لانڈرنگ کیس میں ایان علی کی ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر ،عدالت نے کسٹم حکام سے جواب طلب کر لیا

منی لانڈرنگ کیس میں ایان علی کی  ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر  ،عدالت نے کسٹم حکام سے جواب طلب کر لیا

 ماڈل ایان علی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کی گئی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس طارق عباسی نے کی ، عدالت نے کسٹم حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا،ایان علی کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ  منی لاڈرنگ کےحوالے سے واقعے کو  غلط رنگ دیا گیا، ایان علی نے منی لانڈرنگ کی کوشش نہیں کی انہیں رہا کیا جائے، واضح رہے کہ  اس سے قبل سپیشل کسٹم عدالت نے ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔