لاہورہائیکورٹ نے ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کے خلاف دائردرخواست مسترد کردی

لاہورہائیکورٹ نے ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کے خلاف دائردرخواست مسترد کردی

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس محمود مقبول باجوہ نےکیس کی سماعت کی۔ذکی الرحمن لکھوی کے وکیل نے عدالت کوآگاہ کیا کہ ذکی الرحمن لکھوی ممبی حملہ کیس میں ضمانت پرہیں،معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہونےکےباوجود انہیں چوتھی مرتبہ نظربند کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ انکی نظر بندی کو کالعدم قراردے چکی ہے،عدالتی احکامات کے باوجود انہیں دوبارہ نظر بند کر دیا گیا ہے جو کہ عدالتی احکامات کی واضح خلاف ورزی ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت  کوبتایا کہ ذکی الرحمن لکھوی نے نظر بندی کے خاتمے کےلئےمتعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا لہٰذا درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا جائے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔