سپریم کورٹ سے 2013 کے انتخابات کوکالعدم قراردیکردوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ :علی زیدی

 سپریم کورٹ سے 2013 کے انتخابات کوکالعدم قراردیکردوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ :علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے  صدر علی زیدی نے کراچی میں تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کردیا،انکا کہنا تھا کہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتارعمیر صدیقی نے جعلی ووٹ ڈالنے کا اعتراف کیا،اعلی عدالت سےاپیل کرتےہیں کہ گیارہ مئی دوہزارتیرہ کے انتخابات کو کالعدم قرار دیکر  رینجرز کی نگرانی میں دوبارہ انتخاب کروایا جائے،انکا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی مکمل حمایت کرتےہیں،جرائم پیشہ عناصر کو ہرصورت گرفتار کیاجائے۔