آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پہلی ہی گیند پر مصباح الحق کی قسمت نے ان کا ساتھ دیا لیکن اس کے باوجود وہ بڑا سکور کرنے میں ناکام

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پہلی ہی گیند پر مصباح الحق کی قسمت نے ان کا ساتھ دیا لیکن اس کے باوجود وہ بڑا سکور کرنے میں ناکام

کپتان مصباح الحق کو پہلی گیند پر ایک چانس ملا، گیند ان کے پاؤں سے ٹکرانے کے بعد وکٹ کو چھوتی ہوئی گئی-
اس دوران وکٹ کی ایل ای ڈی لائٹ بھی روشن ہوئی تاہم حیران کن طور پر بیلز نہ گریں، قمست نے کپتان کا ساتھ دیا لیکن اس کے باوجود وہ جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔
اس سے قبل آئرلینڈ کے خلاف اہم میچ میں بھی کپتان مصباح الحق وکٹ کے ساتھ پاؤں لگنے کے باعث آؤٹ ہو گئے تھے-
ٹورنامنٹ میں ایسا ہی ایک واقعہ آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب اماراتی باؤلر کی گیند آئرش کھلاڑی ایڈجوائس کی وکٹ کو چھوتی ہوئی گئی،لیکن اس وقت بھی ایل ای ڈی لائٹس روشن ہوئی لیکن بیلز نہ گریں۔