وزیراعظم نے اکرم درانی کو وفاقی وزیر ہاؤسنگ عبدالغفور حیدری کو وزیر مملکت برائے پوسٹل سروسز کا قلمدان سونپ دیا

وزیراعظم نے اکرم درانی کو وفاقی وزیر ہاؤسنگ عبدالغفور حیدری کو وزیر مملکت برائے پوسٹل سروسز کا قلمدان سونپ دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے جے یو آئی ف کے دو وزراء کو قلمدان سونپ دئیے۔ اعلامیہ کے مطابق اکرم خان درانی کو وفاقی وزیر ہاؤسنگ جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو وزیر مملکت پوسٹل سروسز کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ ہاؤسنگ و تعمیرات کے وزیر مملکت عثمان ابراہیم کا قلمدان تبدیل کر دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے عثمان ابراہیم کو کیپٹل ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن کا وزیر بنا دیا گیا۔