وزارت دفاع نے جیو نیوز کی سزا میں اضافے کیلئے کیس اٹارنی جنرل کو بھیج دیا

وزارت دفاع نے جیو نیوز کی سزا میں اضافے کیلئے کیس اٹارنی جنرل کو بھیج دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت دفاع نے جیو نیوز کی سزا میں اضافہ کیلئے کیس اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا ہے۔ وزارت دفاع نے ہدایت کی ہے کہ اٹارنی جنرل اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس دائر کریں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جیو کا جرم بڑا اور اس کی سزا کم ہے۔ لائسنس کی معطلی کے باعث بابر اعوان عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ کیس میں وزیر دفاع کے مؤقف کا حوالہ دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک دشمن اقدام پر اتنی سزا ناکافی ہے۔ حساس اداروں کے خلاف مہم چلا کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا گیا۔