تحریک انصاف کی ڈرون حملوں کی مذمت پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا گیا: شیریں مزاری

تحریک انصاف کی  ڈرون حملوں کی مذمت پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا گیا: شیریں مزاری

اسلام آباد (ثناء نیوز) تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے تازہ ترین حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری  نے کہایہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے۔