انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف شرانگیز تقریر کرنے پر قائم مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔رکن قومی اسمبلی جمشید دستی خود عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت میں سماعت کے دوران مظفر گڑھ سول لائن پولیس کی جانب سے نامکمل چالان ہونے پر عدالت نے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے مظفر گڑھ پولیس کو آئند ہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ مالی دہشت گرد سے بھی ملک کو بہت بڑا خطرہ ہے میاں محمد نوازشریف اور ان کے حواری ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔پانامہ کیس اللہ کی پکڑ ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو بہت پہلے استعفی دے دینا چاہیے تھا ان کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے , میں اپنے آپ کو بھی احتساب کے لئے پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ جلد آئے گا اور عدلیہ کے فیصلہ کے بعد ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہو گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کے یاروں نے ملکی استحکام کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے ,سانحہ ماڈل ٹان پر بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کیوں دبائی گئی ہے اگر یہ اس میں ملوث نہیں تو رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے عوام کا مجھ پر بہت بڑا قرض ہے جس طرح انہوں نے میری مدد کی اور مجھ سے پیار کیا میں ساری زندگی نہیں بھول سکتا , میں سرگودھا میں ہائی کورٹ بینچ کے لئے قومی اسمبلی میں آواز اٹھاں گا اور قرارداد پیش کرونگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38