70سالہ تقریبات: وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی ہدایت پر خصوصی پروگراموں کی تیاری شروع
اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے یوم آزادی کی 70 سالہ تقریبات کو شایان شان انداز میں منانے کے لیے تشکیل دی جانی والی کمیٹی کی سربراہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان ٹیلی وژن کو یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگراموں کی تیاری کی ہدایت کی ہیں۔پاکستان ٹیلی ویژن کے اعلی حکام کی رہنمائی میں پروگراموں کی ریکارڈنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔پی ٹی وی اسلام آباد سینٹر سے پیش کیا جانیوالا پروگرام ایکسپیڈیشن پاکستان اور ملٹی لینگول سانگ کی ریکارڈنگ کیلئے پی ٹی وی کی ٹیمیں پورے ملک کا دورہ کر رہی ہیں۔ ملٹی لینگول سانگ ملک کی بارہ علاقائی زبانوں پر مشتمل ایک گیت پر مبنی ہے جس میں پاکستانیت کا انتہائی عمدہ انداز میں اظہارکیا گیا ہے۔”پاکستان سپیچز“ تقریری مقابلہ ہے جس میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔”پاکستان کوئز“ میں پاکستان کے حوالے سے سوال جواب کیے جائیں گے۔”میں ہوں پاکستان“ اس نشریات کا منفرد پروگرام ہو گا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے پاکستانی نوجوانوں سے قوم کو متعارف کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ خصوصی مشاعرہ،نئے ملی نغمے اور دیگر دلچسپ پروگرام اس نشریات کا حصہ ہوں گے۔
پروگرام تیاری