نیب لاہور نے نوازشریف کے خلاف لندن فلیٹس سے متعلق ضمنی ریفرنس تیار کرکے ہیڈ کوارٹرز بھیج دیا ہے۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ سے ملنے والی اہم معلومات، نواز شریف اور بچوں کے خلاف نئے گواہان کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ اس سے پہلے نیب احتساب عدالت کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے ریفرنسز میں جعلی دستاویزات کی دفعات نکالنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست بھی واپس لے چکا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024