پنجاب روزگار بینک کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض دینگے : شہباز شریف

پنجاب روزگار بینک کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض دینگے : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب روز گار بنک کے ذرےعے لاکھوں نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کےلئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی جاندار اقتصادی پالیسیوں، ٹھوس معاشی وژن اور مخلصانہ اقدامات کی بدولت وطن عزیز پر چھائے غربت، بےروزگاری، جہالت اوربجلی کے اندھیرے دور ہوں گے۔ وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف کی قیادت میں حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ حکومت کی سنجیدہ اور مخلصانہ کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی اورانشاءاﷲ ملک و قوم کو بحرانوںسے نجات ملے گی۔ عوام کے معیار زندگی میںبہتری لانا اور محروم معیشت طبقات کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہمارا ایجنڈا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔ پارٹی قیادت وطن اور عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر کام کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی تو اس نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے۔ ملک وقوم کی ترقی کیلئے ایسے بڑے منصوبے مکمل کئے جن کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اﷲ تعالیٰ نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو خدمت خلق کا موقع دیا ہے۔ انشا اﷲ عوام کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ انکی توقعات پر پورا اتریں گے اور عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران صوبے کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے بے مثال ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔ حکومت کے فلاحی پروگراموں اور ترقیاتی سکیموں سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت کی طرح اس مرتبہ بھی صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کےلئے متعدد پروگرام ترتیب دےئے گئے ہیں۔ عام آدمی پر علاج معالجہ کے اخراجات کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ سکیم کا اجراءکیا جا رہاہے۔ انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کی معاونت کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت خدمت کارڈ سسٹم کے ذرےعے محروم معیشت طبقات کو براہ راست سبسڈی دی جائیگی اوراس پروگرام سے لاکھوں غریب خاندان مستفید ہوں گے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈکے ذرےعے مالی مشکلات سے دوچار ہونہار بچوں کو تعلیمی پیاس بجھانے کیلئے وظائف کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔ پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت پنجاب کے فروغ تعلیم کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے تعلیمی شعبہ کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ حکومت کے ان اقدامات کی بدولت اب کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہیگا۔ دانش سکول سسٹم معاشی و سماجی ناہمواریوں کے شکار اوربے وسیلہ مگر ذہین اور قابل طلبہ کے نئے اور روشن مستقبل کی نوید ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف فروغ تعلیم کیلئے میرٹ کی بنیاد پر صرف کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگی عہدیدار اور کارکن عوام کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں تاکہ وہ ان سکیموںسے بھرپور استفادہ کرسکیں۔ وفد نے صوبے کے عوام کی خدمت اور حکومت کے فلاحی پروگراموں پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ نے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے مثالی پروگراموں کے ذرےعے انکے دل جیت لئے ہیں اور لوگ انہیں دعائیں دے رہے ہیں۔
شہباز شریف