ممتاز بھٹو کا وزیراعظم سے راہیں جدا کرنےکا فیصلہ، آج اجلاس میں توثیق کرائینگے

ممتاز بھٹو کا وزیراعظم سے راہیں جدا کرنےکا فیصلہ، آج اجلاس میں توثیق کرائینگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) بھٹو قبیلے کے سربراہ سردار ممتاز خاں بھٹو نے وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف اور مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی وہ اپنے پرانے ساتھیوں سے آج سوموار کو لاڑکانہ میں ہونے والے اجلاس میں توثیق کروائیں گے۔ ممتاز بھٹو کے قریبی ساتھی گزشتہ روز سابق سندھ نیشنل فرنٹ کی بحالی کے امکانات کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں پر ری ایکشن کے بارے میں مسلم لیگ ن اور ڈاکٹر نواز شریف کے قریبی حلقوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ڈاکٹرنواز شریف کے ایک خصوصی نمائندے نے ممتاز بھٹو سے رابطہ کرکے انہیں انتہائی قدم اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی ہے تاہم ممتاز بھٹو کے قریبی ساتھی کہتے ہیں کہ پلوں کے نیچے سے بہت پانی گزر چکا ہے اب کوئی صلح صفائی نہیں ہو سکے گی۔
ممتازبھٹو/راہیں الگ