مشرف کو ہسپتال میں 19 دن ہو گئے میڈیکل بورڈ آج چیک اپ کریگا

مشرف کو ہسپتال میں 19 دن ہو گئے میڈیکل بورڈ آج چیک اپ کریگا

راولپنڈی (آن لائن) ڈاکٹرز کی ٹیم تاحال سابق صدرکا علاج اندرون یا بیرون ملک کرانے کے لئے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکی۔ عسکری ادارہ امراض قلب میںدل کے عارضے کے لیے زیرعلاج سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف سے گزشتہ روزبھی ان کی اہلیہ بیگم صہبامشرف نے ملاقات کی۔ اے ایف آئی سی میںسابق صدرکو داخل ہوئے 19دن ہوگئے ہیں۔ اس کے باوجود ڈاکٹرز کی ٹیم تاحال سابق صدرکا علاج اندرون یا بیرون ملک کرانے کے لئے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکی۔ ان کا علاج کرنے والی ڈاکٹرزکی ٹیم امریکی ڈاکٹرزکی اس رائے سے متفق ہے جس میں امریکی ڈاکٹرزنے سابق صدرکو مکمل ٹیسٹ اور معالجے کے لئے امریکہ آنے کی تجویزدی ہے تاہم اے ایف آئی سی کی انتظامیہ عدالتی حکم کی روشنی میں (آج) پیر20جنوری کوسابق صدرکا ازسرنو مکمل چیک اپ کرے گی۔ اس بارٹیم میں نئے سینئر ڈاکٹرز بھی شامل کئے گئے ہیں۔ سابق صدرکے تمام میڈیکل ٹیسٹ بھی دوبارہ لئے جائیں گے اور تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں علاج تجویزکیا جائے گا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر طبیعت میں بہتری کے باعث اپنے وکلااور رشتے داروں سے بھی ملاقاتیں کرنے لگے ہیں۔ 2جنوری سے اب تک سابق صدرنے سگریٹ نوشی نہیں کی۔
مشرف