عمران ممتاز بھٹو سے ملاقات کے خواہاں تحریک انصاف کا عہدیدار پیغام لیکر پہنچ گیا

عمران ممتاز بھٹو سے ملاقات کے خواہاں تحریک انصاف کا عہدیدار پیغام لیکر پہنچ گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ ممتاز بھٹو کے دست راست نے نوائے وقت کو بتایا کہ تحریک انصاف کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے ممتاز بھٹو سے رابطہ کر کے انہیں عمران خان کا پیغام پہنچایا کہ وہ ان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ممتاز بھٹو آج منگل کو اپنے یہاں ہونیوالے اجلاس میں اپنے ساتھیوں سے مشورہ کریں گے کہ نوازشریف کے بعد اب عمران خان کو بھی آزما لیا جائے۔
عمران / ممتاز بھٹو