اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ، رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 140 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے کھنہ ڈاک میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا،،، سرچ آپریشن کے دوران 140 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مشکوک افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سرچ اپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔