پرویزمشرف کےخلاف ن لیگ کاغصہ کھل کرسامنے آگیا سابق صدر کوسزا کی حمایت میں بیان شروع

پرویزمشرف کےخلاف ن لیگ کاغصہ کھل کرسامنے آگیا     سابق صدر کوسزا کی حمایت میں بیان شروع

نوسال تک مکا لہرا کر حکومت چلانے والے سابق آمرپرویز مشرف جب وطن پہنچے تو پہلے تو عدالت نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کےلیے نااہل قرار دیا اور پھر انہی عدالتوں نے گرفتارکرنے کاحکم بھی جاری کردیا، کسی سے نہ ڈرنے کادعوی کرنے والے پرویز مشرف سزا کے بعد عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب تو ہوگئے لیکن بالآخرانہیں قانون کے سامنے سر جھکانا ہی پڑا،اس حوالے سے مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف نے آئین توڑا،انہیں سزا ضرور ملنی چاہیے