پرویزمشرف کا ساتھ دینے والوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، جو آدمی خود ختم ہورہا ہے اسکے ساتھ زیادتی کرکے ہیرونہ بنایا جائے۔عاصمہ جہانگیر

پرویزمشرف کا ساتھ دینے والوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ درج کیا جائے، جو آدمی خود ختم ہورہا ہے اسکے ساتھ زیادتی کرکے ہیرونہ بنایا جائے۔عاصمہ جہانگیر

لاہورمیں وقت نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عاصمہ جہانگیرنے کہا کہ انہوں نے پرویزمشرف کے آمرانہ اقدامات کی بناء پران کا وکیل بننے سے معذرت کرلی ہے۔ عدلیہ کا کام دشمنی کرنا نہیں،،، غیرجانبدارانہ طریقے سے قانون کونافذ کرانا ہے۔ عاصمہ جہانگیرنے کہا کہ مشرف کو قانونی طریقے سے گرفتارکیا جائے، ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جوقانون کے خلاف ہوں۔ سپریم کورٹ بارکی سابق صدرکا کہنا تھا کہ ملک کوتماشا نہ بنایا جائے، ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے جوپرویزمشرف کی بگل میں بیٹھے اوران کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے خلاف سینٹ میں قرارداد منظورکرانے والوں میں ایسے سینیٹرزبھی شامل ہیں جنہوں نے ان کا ساتھ دیا،،، ان سینیٹرزکے خلاف بھی آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے۔