وفاقی حکومت کی ہدایت پر سابق صدر پرویز مشرف کےچک شہزاد فارم ہاوس کو سب جیل قرار دے دیا گیا

وفاقی حکومت کی ہدایت پر سابق صدر پرویز مشرف کےچک شہزاد فارم ہاوس کو سب جیل قرار دے دیا گیا

سابق صدر پرویز مشرف کوانسداد دہشت گردی کی عدالت سے جیل بھجوائے جانے کے حکم کے بعد ان کی رہائش گاہ چک شہزاد فارم ہاوس کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کواباسی سب جیل میں رکھا جائے گا جہاں ان کو تمام کیسز میں ٹرائل کا سامنا کرنا ہوگادوسری جانب سابق صدر کو اڈیالہ جیل اور سہالہ ریسٹ ہاوس میں رکھنے کی تجویز بھی دی گئی لیکن اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ اڈیالہ جیل میں ممبئی حملوں اور بے نظیر قتل کیس کے ملزموں سمیت دیگر کئی دہشت گرد قید ہیں جہاں پرویز مشرف کو رکھنا خطرے سےخالی نہیں ،جب کہ سہالہ ریسٹ ہاوس کی تجویز بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث مستردکر دی گئی،،،چیف کمشنراسلام آباد طارق پیرزادہ نے پرویز مشرف کے فارم ہاوس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے