الیکشن2013کیلئے18کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع , قومی اسمبلی سبزاورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرہوگا

الیکشن2013کیلئے18کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع ,  قومی اسمبلی سبزاورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرہوگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کر دیا ہے۔۔۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں پرنٹنگ کارپوریشن کے دفاتر میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔۔۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اٹھارہ کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جا رہی ہے،، قومی اسمبلی کے لیےسبز جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرائی جا رہی ہے۔۔۔ پرنٹنگ کارپوریشن کے دفاتر کی سیکیورٹی پہلے ہی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی تھی۔۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تیس اپریل سے قبل بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی جائے گی