سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے، احتساب کے نام پر ڈھونگ کرکے نواز شریف کی ذات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: مریم نواز
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو احتساب عدالت میں بالکل بھی پیش نہیں ہونا چاہیے ، نواز شریف کو سیاسی و ذاتی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، احتساب کے نام پر ڈھونگ رچایا جا رہا ہے ، انہیں ایسے احتساب کا حصہ نہیں بننا چاہیے. انہوں نے کہا کہ وہ جے آئی ٹی میں تحفظات کے باوجود پیش ہوئے، انہیں امید تھی کہ ہمارا عدالتی نظام قانونی راستہ اختیار کرے گا اور کسی قسم کے دباﺅ میں نہیں آئے گا. وطن واپسی کے بارے میں مریم نواز نے کہا کہ آئندہ چند روز میں بیگم کلثوم نواز کی سرجری ہونی ہے، جیسے ہی ان کی صحت بہتر ہوئی وہ پاکستان واپس آجائیں گی. مریم نواز نے والدہ کی صحتیابی کیلئے دعاﺅں کی درخواست بھی کی.