سکھر کے علاقے روہڑی میں سیمنٹ فیکڑی میں دھماکے سے سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکارد شہید , متعدد زخمی
سکھر کی تحصیل روہڑی میں نجی سیمینٹ فیکڑی میں بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران اچانک دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ابتدائی طور پر چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہو ئے۔ ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا. ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیکڑی مالک کی درخواست پر ایک ہزار کلوگرام بارودی مواد ضائع کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران دھماکہ ہوگیا. انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں بم ڈسپوزیل سکواڈ کے دو انسپکٹرز،دو پولیس اہلکار اور ایک رینجرز اہلکار شہید ہوا، دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔