ریٹرننگ افسر محمد شاہد کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 کے ضمنی انتخاب کا فارم 16 پر سرکاری نتیجہ جاری کرنے پر پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے نتیجہ وصول کرنے سے انکار کر دیا اور بغیر نتیجہ وصول کئے الیکشن کمیشن سے چلی گئیں۔ یاسمین راشد نے ریٹرننگ افسر کو بتایا کہ انہیں 29 ہزار ووٹوں کے حوالے سے اعتراضات ہیں جن کا بائیومیٹرک نہیں ہے۔ سرکاری نتائج کو روک دیا جائے اس کا اعلان نہ کیا جائے تاہم ریٹرننگ افسر محمد شاہد کا کہنا تھا کہ وہ فارم 16 پر سرکاری نتائج جاری کر چکے ہیں۔ وہ اس کو نہیں روک سکتے تھے۔ قانون کے تحت انہوں نے نتیجہ کا اعلان کرنا تھا۔ وہ اعلان کر دیا۔ ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی امیدوار سے کہا کہ وہ اپنا یہ موقف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دیں اور وہ آپ کا معاملہ سنیں گے چونکہ گزٹ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کرنا ہے اس لئے آپ اپنا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس لے جائیں جس پر یاسمین راشد الیکشن کمیشن آفس سے واپس چلی گئیں۔ واضح رہے کہ سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز شریف حلہق سے 61745 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024