سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد اورکزئی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاقی ڈھانچے کا تحفظ کریں لیکن پاناما کیس میں 28 جولائی کے فیصلے کے نتیجے میں آئین کی 40 شقیں معطل ہوئیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے برطرفی کے فیصلے پر عملدرآمد فوری طور پر روکا جائے اور عارضی طور پر وزیر اعظم کو بحال کرے۔ سپریم کورٹ پانامہ فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے سات رکنی بینچ تشکیل دے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024