مالاکنڈ سے فوج بلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: وزیر اعلیٰ خیبر پی کے

مالاکنڈ سے فوج بلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: وزیر اعلیٰ خیبر پی کے

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے طالبان سے مذاکرات کا اختیار وفاقی حکومت کو دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک نے مالاکنڈ سے فوج کی واپسی سے متعلق بیان پر یوٹرن لیتے کہا کہ مالاکنڈ سے فوج کی واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جب حالات ٹھیک ہوں گے تو فوج کی واپسی کا فیصلہ کریں گے۔ افواج پاکستان ملک کی خدمت کر رہی ہیں، سانحہ اپردیر کی مذمت کرتا ہوں، ایسے واقعات قیام امن کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں مذاکرات کے لئے متفق ہیں۔