پاکستانی آل رانڈر اور آف اسپنر محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن پھر مشکوک رپورٹ, رپورٹ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو بھی دے دی گئی
پاکستانی آل رانڈر اور آف اسپنر محمد حفیظ کے ایکشن کو ایک مرتبہ پھر مشکوک رپورٹ کردیا ہے۔بدھ کو سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ کیا گیا۔میچ آفیشلز نے آئی سی سی کو رپورٹ کیا کہ انہیں 37 سالہ اسپنر کے ایکشن کے قانونی ہونے کے حوالے سے تحفظات ہیں اور یہ رپورٹ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو بھی دے دی گئی ہے۔حفیظ کے بالنگ ایکشن کا آئی سی سی کے قانونی ضابطوں کے تحت 14 دن کے اندر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا لیکن اس دوران انہیں بالنگ کرنے کی اجازت ہو گی اور بالنگ ایکشن کے نتائج آنے تک وہ بالنگ کر سکیں گے.