لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عوام دوست پارٹی کے محمد الیاس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پانامہ لیکس میں 300 سے زائد افراد کے نام آئے لیکن شریف خاندان کے سوا دیگر 259افراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا، یہ امتیازی سلوک آئین کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کا احتساب کیا جائے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی قانون کے برعکس ہے، وہ بھی کالعدم قرار دی جائے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38