پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی عدالتی تاریخ کا بڑا دن ہے.مریم نواز صفدر اور نواز شریف پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے .حسن حسین کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے. نواز شریف اور ان کا خاندان ملزم نامزد ہو چکے ہیں. شریف فیملی لندن مین تین فلیٹس کی مالک رہی ہے.سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاہور اسلام آباد موٹروے کا بجٹ سولہ ارب تھا جسکو اکیس ارب تک لے جایا گیا اور ان سے حاصل ہونے والی رقم سے لندن فلیٹس بنائے گئے ڈیڈھ سال قبل سامنے آیا. جس میں نواز شریف ایون فیلڈ میں اپارٹمنٹس کے مالک ہیں. عمران خان کی قیادت چلی اور پھر تاریخی مقدمہ چلا .مریم نواز جو کہتی تھی کہ پاکستان مین کوئی جائیداد نہیں آج سب سامنے آ گیا. آصل پاپی پاپا ہیں. ہمیں اطمینان ہے سکون سے مقدمہ آگے بڑھ رہا ہے. تین اہم مقدمات عزیزیہ سٹیل ملز ،ایف ذیڈ آئی سمیت دیگر کیسز ہیں. والیم 10 کھلے گا تو ہمیں نہیں پتا کن کن ممالک میں نواز شریف فیملی کے کاروبار ہیں. ایف بی آر نیب سے کیا ہمیں ایک اور تحریک چلانا پڑے گی. انہوں نے کہاکہ کیایہ بنانا پاکستان ہے کیا پورا ملک بند کیے بغیر کچھ نہیں کرنا .فواد چوہدری نے کہاکہ چیف جسٹس نے اداروں کے بارے میں مناسب بات کی کہ اداروں کو مضبوط کریں.اداروں کی تضحیک ،ججز کی تضحیک نہیں کرنی چاہیے. اس مقدمے کا مقابلہ جہانگیر ترین کے ساتھ کرنا بھی گناہ ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38