کوئٹہ کےعلاقے سریاب روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب بم حملے سے تین سکیورٹی اہلکارشہید اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
کوئٹہ کےعلاقے سریاب روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب بم حملے سے تین سکیورٹی اہلکارشہید اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرایف سی گاڑی کو دہشتگردوں نے بم سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ڈی آئی جی عامر شکیل کے مطابق دھماکے سے راہگیر خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ بم کو سڑک کنارے کھڑی ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔