پنجاب میں نون لیگ جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کررہی ہے۔ نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
پنجاب میں نون لیگ جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کررہی ہے۔ نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی


مسلم لیگ قاف نے پی پی چھبیس جہلم کے ضمنی انتخابات کے لیے محمد عارف کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب میں بیڈ گورننس کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ جرائم پیشہ افراد مسلم لیگ نون کی سرپرستی میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں۔ مسلم لیگ قاف کے دور میں ملک بھر میں خصوصا پنجاب میں ترقیاتی کام ہوئے جو عوام کے سامنے ہیں۔