مسلم لیگ نون کے ایم این اے حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اےاین ایف کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
مسلم لیگ نون کے ایم این اے حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اےاین ایف کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔

مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں طلب کرنے پراپنے وکلاء کے ہمراہ اے این ایف کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔۔۔ جہاں ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ ان سے دو گھنٹے سے زائد تحقیقات کی گئی۔۔۔ تحقیقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہناتھا کہ میں ان ایک سو پچاس ملازمین سے معذرت کرتا ہوں، جن کا روز گار سیاست اورسازش کی نظر ہوا۔۔۔ ان کے خلاف یہ ان کے سیاسی حریف کوخوش کرنے کے لئے انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بنایا۔ جس سے ان کا کاروبار تباہ ہو گیا۔ ان کاکہناتھاکہ تمام ثبوت ٹیم کے حوالے کر کے تحقیقاتی ٹیم کومطمئن کردیاہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ انہوں نے تحریری ثبوت اے این ایف کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے رکھے ہیں۔۔۔ اوران کو بتایا ہے کہ ان کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے پرامید ہوں۔۔۔ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ خطہ پوٹھوار کے کارکنوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔