آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔ تحریک انصاف دہری شہریت کے خلاف ہے۔ عمران خان

 آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔ تحریک انصاف دہری شہریت کے خلاف ہے۔ عمران خان


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اصغر خان کو سولہ برس تک کیس لڑنے اور فیصلہ آنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب کوئی ایجنسی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئی ایس آئی سے پوچھے کہ کیا اب بھی کسی کو پیسے دیے گئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ان پر پیسے لینے کا الزام ثابت ہوگیا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ اب عوام ان لوگوں کے بارے میں جان گئے ہیں جو آئی ایس آئی کے تعاون سے اوپر آئے۔ بیرون ملک بنکوں میں موجود رقم سرکاری خزانے میں واپس لائی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دہری شہریت کے خلاف ہے۔