ہرگز پاکستان کی تباہی نہیں چاہتے، ہمسایہ ملک کےساتھ امن معاہدے کیلئے ضروری اقدامات کرلئے، افغان صدر
افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امن معاہدے کیلئے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ جنوبی صوبے زابل کے عمائدین اور مقامی لوگوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ افغانستان پاکستان کی تباہی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہ تو افغان حکومت اور نہ ہی عوام افغانستان کو کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال ہونے دینگے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تاثر بھی ٹھیک نہیں کہ امن کوششوں کے حوالے سے ان کی حکومت کی حکمت عملی واضح نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغان حکومت نے پاکستان کے ساتھ امن معاہدے کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں۔