پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنا منشی بھی فارغ نہیں کرپارہے. شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے.منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت مدت نہیں عدت پوری کررہی ہے وزیراعظم اپنا منشی بھی فارغ نہیں کرپارہے۔ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں‘ ملک کا وزیراعظم اور وزیر خزانہ کون ہے صحیح جواب پر کروڑ روپے نعام دیں گے شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے یہ صرف اس سازش کا نہیں بتا رہے کہ تین ہزار کروڑ روپے ان کے اکاﺅنٹس میں کیسے آیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024