تربت میں دہشت گردی کا شکار 5افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔ پانچوں دوست 20 روز پہلے گھر سے نکلے تھے. 18 روز قبل گھروالوں کو فون کر کے بتایا کہ وہ ایجنٹ کے ذریعے جرمنی جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تربت میں دہشت گردی کا شکار 5 افراد کی میتیں کراچی سے لاہور منتقل کی گئیں جہاں سے انہیں بذریعہ سڑک آبائی علاقوں میں پہنچایا گیا ۔ تربت میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پانچوں دوستوں کا تعلق گجرات سے ہے۔اہل خانہ کے مطابق پانچوں دوست 20 روز پہلے گھر سے نکلے تھے اور 18 روز پہلے گھروالوں کو فون کر کے بتایا کہ وہ ایجنٹ کے ذریعے جرمنی جارہے ہیں ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024