ایف سی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر تصور ستار نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں سرچ آپریشن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن میں لیڈی ڈاکٹر کی خدمات بھی حاصل ہیں جب کہ مقامی عمائدین اور افراد کو بھی ساتھ رکھا جارہا ہے‘ سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے اس کے ساتھ ایف سی کی جانب سے چار میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جن میں ایف سی اور سول ڈاکٹرز موجود ہیں‘ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ یہ آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے معمول کرنے کے لئے کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا بھی ہے‘ اب تک پانچ سو سے زائد گھروں کی تلاشی لی جاچکی ہے‘ مقامی آبادی کے تعاون کے بغیر کوئی کام بھی مکمل نہیں ہوسکتا‘ اس آپریشن میں ایف سی کا تعاون بھی حاصل ہے۔ایف سی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر تصور ستار اور ڈی آئی جی کوئٹہ نے پریس بریفنگ دی بریگیڈیئر تصور نے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے اور مقامی عمائدین بھی شامل کئے گئے ہیں۔ سرچ آپریشن میں مقامی افردا کو بھی ساتھ لیا جاتا ہے اور لیڈی ڈاکٹر کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن میں بچوں کے لئے تحائف بھی رکھے گئے ہین ایف سی کی جانب سے چار میڈیکل کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں اس میڈیکل کیمپ میں ایف سی اور سول ڈاکٹرز موجود ہیں۔ ہم نے چاروں میڈیکل کیمپس میں 31لاکھ روپے کی ادویات فراہم کی ہیں آپریشن میں چار مجسٹریٹ بھی شامل ہیں چھ آدمیوں کی ٹیم ہر گھر میں جارہی ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے معلوم کرنے کے لئے کیا جارہا ہے کہیں دہشت گرد کرائے کا گھر لے کر خفیہ طور پر تو نہیں رہ رہے اس آپریشن کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا بھی ہے کہ کہیں لوگ خوف کی وجہ سے دہشت گردوں کے متعلق معلومات نہ دے رہے ہوں۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید بریفنگ دی جائے گی۔ آپریشن سورج غروب ہونے سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا مقامی آبادی کے تعاون کے بغیر کوئی کام مکمل نہیں ہوسکتا اب تک پانچ سو سے زائد گھروں کی تلاشی لی جاچکی ہے اس آپریشن میں ایف سی کی بھی مدد حاصل ہے۔ (ن غ)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024