آصف زرداری کی تربت واقعہ پر اظہار تشویش‘ مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نے تربت میں مزید لاشیں ملنے کے واقعہ پر اظہار تشویش کیا ہے۔ انہوں نے متوفیان کے اہل خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ تربت کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے۔