مکہ مکرمہ : خانہ کعبہ کو آب زم زم اور لاب سے غسل دیدیا گیا

 مکہ مکرمہ : خانہ کعبہ کو آب زم زم اور لاب سے غسل دیدیا گیا

مکہ مکرمہ (نوائے وقت نیوز) مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب ہوئی،گورنر مکہ نے حرم پاک کوآب زم زم اور عرق گلاب کے ساتھ غسل دیا۔ تقریب میں گورنر مکہ ،حرمین شریفین انتظامیہ کے سرابرہ شیخ عبدالرحمان السدیس سمیت مسلم ممالک کے سفیر اور شاہی خاندان نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کی نمائندگی سفیر پاکستان محمد نعیم خان نے کی۔حرم پاک کو ہر سال مختلف مواقع پر غسل دیا جاتا ہے،جن میں پندرہ محرم الحرام کا دن بھی شامل ہے۔
غسل کعبہ