اوگرا کرپشن کیس: نیب ریفرنس جمع نہ کرا سکا توقیر صادق کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

اوگرا کرپشن کیس: نیب ریفرنس جمع نہ کرا سکا توقیر صادق کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) اوگرا کرپشن میں ریفرنس احتساب عدالت میں داخل نہ کروا سکا، احتساب عدالت نے اوگرا کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کر دی۔ گذشتہ روز اوگرا کرپشن سکینڈل کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر چودھری ریاض نے عدالت میں م¶قف اپنایا کہ اوگرا کرپشن سکینڈل کا ریفرنس لیگل کمیٹی کے پاس ہے، ریفرنس منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھجوایا جائے گا جس کے بعد عدالت میں داخل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے ریفرنس دائر کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی جس پر فاضل عدالت نے مذکورہ حکم جاری کر دیا، سماعت کے موقع پر توقیر صادق کو بھی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔
اوگرا کرپشن کیس