جڑانوالہ (نامہ نگار ) تھانہ سٹی کی حدود محلہ بشیر ٹاﺅن میں ڈیڑھ سالہ بچہ گندے نالے میں گر کرجاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بشیر ٹاﺅن عقب مرکزی قبرستان نزد ڈیفنس ویو کے رہائشی عثمان نامی شخص کا ڈیڑھ سالہ بیٹا فیضان جس کی ماں دودھ لینے کی غرض سے اسے چار پائی پر لیٹاکر باہر گلی میں نگل گئی کہ ننھا فیضان رینگتا ہوا دروازے سے باہر آگیا اور گھر کے باہر کھلے کھالے میں گر کر ڈوب گیا ماں اور اہل علاقہ بچے کو تلاش کرتے رہے۔ تاہم بعدازاں بچے کی نعش پھول کر اوپر آنے پر وقوعہ کا علم ہوا جس پر اہل علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور کہا کہ کھالے پر سلیپس نہ ہونے سے بچوں کے گرنے اور اموات کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38