قومی اسمبلی سے منظور فاٹا اصلاحات بل سینیٹ کو موصول ہو گیا،23 جنوری کو منظوری کا امکان,فاٹا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کی راہ ہموار ہو جائے گی
قومی اسمبلی سے منظور فاٹا اصلاحات بل سینیٹ کو موصول ہو گیا۔ 23 جنوری منگل کو بل کی منظوری کا قوی امکان ہے۔ سینیٹ سے بل کی منظوری اور صدارتی توثیق پر قبائلی عوام کو سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ سے انصاف کے حصول کے لئے رسائی کا قانونی حق مل جائے گا اور فاٹا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پشاور ہائیکورٹ کو فاٹا تک توسیع دینے کا قومی اسمبلی سے منظور بل گذشتہ روز سینیٹ کو موصول ہو گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے ک قومی اسمبلی میں یہ بل ہنگامی بنیادوں پر منظور کیا گیا اور اس کے لئے ایجنڈے میں یہ بل ہنگامی بنیادوں پر منظور کیا گیا اور اس کے لئے ایجنڈے میں اضافی ایٹم لایا کیا تھا۔ بلوچستان میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جے یو آئی (ف) سے تعاون نہ ملنے پر وفاق میں فاٹا اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے اتحادی جماعت کے مزید ناز نخرے اٹھانے سے گریز کرتے ہوئے فاٹا اصلاحات کا عمل تیز کر دیا۔ قومی اسمبلی سے فاٹا اصلاحات کے کثرت رائے سے منظوری کے بعد منگل کو سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے بل کی منظوری کا امکان ہے بعداز فاٹا اصلاحات بل کو توثیق کے لئے صدر پاکستان کو بھیج دیا جائے گا۔