کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا

 کوئٹہ میں  انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا

انسداد دہشتگردی فورس کے اہلکاروں کی پروقار پاسنگ آوٹ پریڈ کوئٹہ میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی وزیراعظم نوازشریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمان سمیت دیگر عمائدین تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو پولیس اہلکاروں نے ان کا والہانہ استقبال کیاتقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیاانسداد دہشت گردی فورس کی تربیت پاک آرمی نے کی جس کے پہلے مرحلے میں آٹھ خواتین سمیت دوسو ہل کار پاس آؤٹ ہورہے ہیں تقریب میں دہشتگردوں کوپکڑنےکے حوالےسے انسداد دہشتگردی فورس نےعملی مظاہرہ بھی پیش کیا ٹریننگ مکمل کرنےوالے دستے نے وزیر اعظم نوازشریف کو سلامی پیش کی تربیت کے بعد عملی میدان میں اترنے والے جوانوں نے اپنے حلف سے وفاداری اور لوگوں کی خدمت کے عزم کا اظہار کیااس موقع پرآئی جی بلوچستان محمد عملیش  نے ذمہ داریاں سنبھالنے والے جوانوں کو ہدایت کی کہ افسر اور جوان دہشتگردی کےخلاف بہترین کارکردگی دکھائیں،انھوں نےکہا کہ دہشتگردی کیخلاف قوم وزیر اعظم کے شانہ بشانہ  کھڑی ہے
 تقریب کے اختتام پرعملی تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں
وزیر اعظم نواز شریف نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے